اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نوازشریف 21اکتوبر کوضرور تشریف لارہے ہیں،عظمیٰ بخاری

08 Oct 2023
08 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف 21 اکتوبر کو ضرور پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پاس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا وسیع تجربہ ہے، قائد مسلم لیگ ن کو جب جب اقتدار سے نکالا گیا تو کہا گیا انکی سیاست ختم ہوگئی مگر وہ ہمیشہ مضبوطی کے ساتھ واپس آئے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ایک جماعت نے ملک کو انتشار کی جانب دھکیلا،50لاکھ گھروں کے خواب دکھانے کے بعد لوگوں کو لنگرخانے دیئے گئے، 2017 میں پاکستان کو 24بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کی بات ہورہی تھی، 2013 میں لوڈشیڈنگ جیسے بڑے جن کو بوتل میں بند کیا گیا،ہمارے دور میں سی پیک جیسا بڑا پراجیکٹ پاکستان میں شروع کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  2017 میں دراصل نوازشریف کے ساتھ نہیں ملکی ترقی کے خلاف سازش کی گئی، پروپیگنڈا کیا گیا کہ نوازشریف واپس نہیں آرہے، نوازشریف 21اکتوبر کوضرور تشریف لارہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے