اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویزوں کے اجراء کا معاملہ:پی سی بی کی شکایات پر آئی سی سی کا ردعمل آگیا

08 Oct 2023
08 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستانی شائقین کرکٹ اور صحافیوں کے ویزوں کے اجراء کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شکایات پر ردعمل جاری کردیا۔

ترجمان آئی سی سی نے کہا ہے کہ انڈیا میں جاری ورلڈ کپ کے منتظمین پاکستانی شائقین اور صحافیوں کے ویزوں کےلیے کوشاں ہیں، ویزوں کا اجراء میزبان ملک کی ذمہ داری ہے اور وہ ہمارے مکمل تعاون کے ساتھ اس پر سخت محنت کر رہے ہیں، معاملے کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق شائقین اور صحافیوں کے ویزوں کا اجراء نہ ہونے پر بورڈ کو بہت زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے افتتاحی میچ کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو انڈین ویزا حاصل کرنے کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال کا سامنا رہا۔

 ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ شائقین کی موجودگی نہ صرف سٹیڈیم کی رونق بڑھاتی ہے بلکہ عالمی سطح پر کھیل کی کوریج اور فروغ کا باعث بھی بنتی ہے، بورڈ حکام گزشتہ تین برسوں سے شائقین کرکٹ اور صحافیوں کے لیے ویزا جاری کرنے سے متعلق آئی سی سی کو اس کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام نے آئی سی سی کے رکن ممالک کے مابین معاہدے کے حوالے سے بھی بات کی اور تمام متعلقہ حکام کے ساتھ اپنی تشویش کا اظہار بھی کرتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جمعرات کو ترجمان  دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو ویزا جاری کرنے کے معاملے پر انڈین حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ انڈین حکام بھارت میں ورلڈ کپ دیکھنے کے خواہش مند پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو فوری ویزا جاری کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے