اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دھرم شالہ کا عجیب گراؤنڈ، آؤٹ فیلڈ پر سوالات اٹھنے لگے

08 Oct 2023
08 Oct 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران بھارت کے دھرم شالہ کرکٹ سٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

گزشتہ روز بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان دھرم شالہ کرکٹ سٹیڈیم میں میچ ہوا، اس میچ میں افغان ٹیم حریف کیخلاف 37.2 اوورز میں صرف 156 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ انہوں نے بنگال ٹائیگرز کو 157 رنز کا ہدف دیا جس کو بنگلادیش نے باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 35 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

میچ کے دوران بنگلادیشی بلےبازوں کے خلاف فیلڈنگ کے دوران افغان ٹیم کے کھلاڑی متعدد بار گیند روکنے کی کوشش میں ڈائیو کرتے نظر آئے لیکن گراؤنڈ میں پاؤں دھنسنے کی وجہ سے عجیب انداز میں گرپڑے۔

افغان ٹیم مینجمنٹ نے شکوہ کیا کہ گراؤنڈ اگر ایسا رہا تو کھلاڑیوں کو انجریز بھی ہوسکتی ہیں جبکہ موجودہ صورتحال میں یہ وینیو بین الاقوامی کرکٹ کیلئے تیار نہیں ہے۔

دوسری جانب افغان ٹیم کے ہیڈکوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ گراؤنڈ کی حالت ایسی ہے کہ کھلاڑیوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ ڈائیو کریں یا نہ کریں، مجیب خوش قسمت تھے کہ وہ انجری سے بچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے بھی انجری سے بال بال بچے تھے، منتظمین کو چاہیے کہ گراؤنڈ کو پلئیرز کیلئے محفوظ بنائیں۔

واضح رہے کہ دو دن کے وقفے کے بعد دھرم شالہ میں اگلا میچ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا جبکہ بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے 22 اکتوبر کو ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے