اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیوی کپتان کین ولیمسن ورلڈ کپ کے دوسرے میچ سے بھی باہر

08 Oct 2023
08 Oct 2023

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ کے دوسرے میچ سے بھی باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں، انہیں فیلڈنگ میں اب بھی مشکل کا سامنا ہے، وہ تیسرے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

گیری اسٹیڈ کے مطابق فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے اور وہ دوسرے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے جبکہ ٹم ساؤتھی نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لے کر باؤلنگ اور فیلڈنگ کی، میچ سے قبل ٹم ساؤتھی کا فائنل ایکسرے کیا جائیگا اور رپورٹ کے بعد ان کی میچ میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔

بلیک کیپس کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ ہم حیدر آباد میں نیدر لینڈز کے خلاف میچ کی تیاری کر رہے ہیں، ٹریننگ سیشن کے بعد پلیئنگ الیون کو فائنل کریں گے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کے درمیان میچ پیر کے روز حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے