اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین گیمز میں پاکستان کا سفر بدترین کارکردگی کے ساتھ اختتام پذیر

08 Oct 2023
08 Oct 2023

(ویب ڈیسک) تاریخی بدترین کارکردگی کے ساتھ 19 ویں ایشین گیمز میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا۔

چین میں ہونے والی ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ صرف تین میڈل جیت سکے۔ اس سے قبل 2018 کے ایشین گیمز میں پاکستان نے چار میڈل جیتے تھے۔

اس مرتبہ  پاکستان نے سکواش میں سلور میڈل جیتا جبکہ شوٹنگ اور کبڈی میں برانز میڈل حاصل کرسکا۔ پاکستان مسلسل دوسری مرتبہ ایشین گیمز میں کوئی گولڈ میڈل نہیں جیت سکا۔ ایونٹ میں پاکستان کے 190 ایتھلیٹ 24 مختلف کھیلوں میں شریک ہوئے تھے۔

کرکٹ اور  ہاکی کے مقابلوں میں بھی پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی، ہاکی ٹیم پہلی بار ایشین گیمز کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں بھی ناکام رہی۔ دوسری جانب فیورٹ تصور کی جانے والی کرکٹ ٹیم بھی کوئی میڈل نہ جیت سکی۔

ارشد ندیم انجری کی وجہ سے جیولن تھرو سے دستبردار ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے ایک ممکنہ میڈل نہ مل سکا۔

ٹیم سکواش کی شاندار کارکردگی رہی تاہم انفرادی سکواش میں ناکامی کا سامنا رہا، پاکستان کے رنر اور  سوئمر اکثر مقابلوں میں آخری نمبر  پر ہی آئے۔

پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ شجر عباس اور تامین خان ہیٹس سے آگے نہ جا سکے۔ تائیکوانڈو ،کراٹے، ریسلنگ اور  ویٹ لفٹنگ میں بھی پاکستانی ایتھلیٹس کوئی میڈل نہ لاسکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے