اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نوازشریف کی واپسی: مسلم لیگ ن آج بڑا پاور شو کرے گی

08 Oct 2023
08 Oct 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن قائد نوازشریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی سے قبل استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے آج بڑا پاور شو کرے گی، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مریم نواز جلسے سے خطاب کرینگی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں جلسوں اور ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن نے آج اتوار کو حلقہ 135 میں جلسہ کیلئے 20 ایکڑ سے زائد رقبہ پر پنڈال سجایا ہے۔

پنڈال میں 25 فٹ بلند اور 60 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے، پنڈال میں 20 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ جلسے کی دیگر تمام تر تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔

مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر اور صدر یوتھ ونگ لاہور فیصل کھوکھر نے جلسہ گاہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی۔

پارٹی کے سینئر رہنما پرویز رشید ، سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما بھی جلسے میں شرکت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے