اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نوازشریف کی واپسی: ن لیگ کا کل بڑا پاور شو، تیاریاں مکمل، مریم نواز خطاب کریں گی

07 Oct 2023
07 Oct 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن نے نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے 21 اکتوبر سے قبل بڑے پاور شو کی تیاریاں شروع کر دیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے جلسوں اور ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن نے اتوار کو حلقہ 135 میں جلسے کیلئے 20 ایکڑ سے زائد رقبے  پر پنڈال سجا لیا، پنڈال میں 25 فٹ بلند اور 60 فٹ چوڑا سٹیج تیار کر لیا، جلسے کے لئے پنڈال میں 20 ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں، جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکر اور صدر یوتھ ونگ لاہور فیصل کھوکھر نے جلسہ گاہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویزرشید اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب بھی شرکت کریں گی۔

مریم نواز مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے حوالے سے کارکنوں سے خطاب کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے