اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا

07 Oct 2023
07 Oct 2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سری لنکا کو جیت کیلئے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا 429 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا، وکٹ کیپر بلے باز ڈی کاک نے 100 رنز بنائے جبکہ ڈسن 108 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔

جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم نے ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، ایڈن مارکرم نے محض 49 گیندوں پر سنچری بنائی، ایڈن مارکرم 106 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

 

مجموعی طور پر جنوبی افریقہ کے 3 بلے بازوں نے سنچریاں بنائیں، سری لنکا کی جانب سے دلشان مادوشنکا نے 2 جبکہ کسن راجیتھا، متھیشا پتھیرانا اور دونیتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے