اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد سٹریٹ لائٹ پوائنٹس بند ہونے کا انکشاف

07 Oct 2023
07 Oct 2023

(لاہور نیوز) شہر کے چار لاکھ 60 ہزار سٹریٹ لائٹ پوائنٹس میں سے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد پوائنٹس بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نئی سٹریٹ لائٹس کے لئے فنڈز بھی جاری نہ ہو سکے۔ ایک رپورٹ کے مطابق شاد باغ ، عامر روڈ ، چائینہ سکیم ، گجر پورہ اور بند روڈ سٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں۔ گڑھی شاہو ،علامہ اقبال روڈ ، قلعہ گجر سنگھ ، اسلام پورہ اور سنت نگر کے علاقے بھی شامل ہیں۔ شالامار ، باغبانپورہ ، ٹاؤن شپ ، سکیم موڑ اور سبزہ کے متعدد علاقوں میں بھی سٹریٹ لائٹس نہیں ہیں۔

کروڑوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود الیکٹرک سیفٹی کِٹس نہ خریدی جا سکیں۔ ناکارہ لائٹس کو ٹھیک کرنے والے 400 الیکٹریشنز کی جان غیرمحفوظ ہو گئی۔ 7ماہ میں  20 الیکٹریشن دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے ہسپتال جا چکے ہیں۔ عزیز بھٹی زون، راوی، واہگہ زون سٹریٹ لائٹس گاڑیوں سے تاحال محروم ہیں۔ 3 گاڑیاں ہیڈکوارٹر ، 4 گاڑیاں مختلف زونز میں جبکہ دو گاڑیاں ناکارہ ہو گئیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ افسران کو اپنی ڈیوٹی بخوبی نبھانی ہو گی۔ سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات دے دی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے