اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہم 76 برسوں سے جاری روایتی سیاست نہیں کریں گے: فردوس عاشق

07 Oct 2023
07 Oct 2023

(لاہور نیوز) ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہم 76 برسوں سے جاری روایتی سیاست نہیں کریں گے ۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے زور بازو پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے، 13 اکتوبر سے عوامی رابطہ مہم کے طور پر جلسہ کرنے جا رہے ہیں، ہر جلسہ میں اگلے جلسے کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دو شو ہم دیکھ چکے ہیں، شاہدرہ میں ن لیگ کے ساتھ جو ہوا وہ عوام نے بتا دیا۔

ترجمان نے کہا کہ حلقہ بندیاں سیاستدانوں سے مشاورت کے بغیر کی گئیں ہیں، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے 30 دن بعد الیکشن کا شیڈول آنا چاہیئے، اگر پھر بھی الیکشن کا شیڈول نہ آیا تو ہم عوام کی آواز میں آواز ملائیں گے۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ عثمان ڈار کی ایک ٹی وی ٹاک شو میں گفتگو سنی، بعد میں ان کی والدہ کا بیان بھی آیا، عثمان ڈار نے پہلے سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کا صفایا کروایا، ایم پی اے کی 10 نشستوں میں 2018 میں صرف ایک نشست مل سکی، سٹریٹ بوائز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تصادم کے بیانیے کی جانب گامزن کیا، اب عثمان ڈار وعدہ معاف گواہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کا بیان وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے جیسا ہے، سیالکوٹ کے عوام اتنے بیوقوف نہیں ہیں کہ ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ کو نہ جان سکیں، 9 مئی کی ڈرٹی گیم کا مین آف دی میچ چیئرمین پی ٹی آئی ہے، اب پی ٹی آئی کی روپوش قیادت قرآن اٹھا کر حلف دے رہی ہے، اگر آپ نے کوئی غلطی نہیں کی تو چھپے کیوں ہیں؟، جو لوگ بے گناہ ہیں ان کی ضمانتیں ہو رہی ہیں، جو لوگ ذمہ دار ہیں وہ اب وعدہ معاف گواہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر بےبنیاد پروپیگنڈا کرنے والے کرداروں کو چھوڑ کر اداروں کو دیکھیں، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کو سراہتے ہیں، افغانیوں نے ہمیشہ پاکستان کو زخم دیئے، ،غیرقانونی مقیم غیرملکی مافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے