اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کا دور جاری رہتا تو آج مہنگائی اور بجلی کے بل نہ بڑھتے، خواجہ آصف

07 Oct 2023
07 Oct 2023

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ(ن) خواجہ آصف کا کہنا ہے نواز شریف کا دور جاری رہتا تو آج مہنگائی اور بجلی کے بل نہ بڑھتے۔

خواجہ آصف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا نواز شریف صاحب 21 اکتوبر کو واپس تشریف لا رہے ہیں، انشاءاللہ وہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے اور یہ تمام مسائل حل ہونگے کیونکہ ماضی میں انہوں نے یہ سب کرکے دکھایا ہے، نواز شریف نے تمام چیزوں کو لگام ڈال دی تھی، نواز شریف 11 روپے کا فی یونٹ بجلی چھوڑ کر گیا، آج بجلی کا فی یونٹ 55 روپے کا ہو چکا ہے، نواز شریف نے دنیا کے سستے ترین کارخانے لگائے، پی ٹی آئی کا چار سالہ دور تباہی کا دور تھا۔

خواجہ آصف نے کہا پاناما میں نواز شریف کا نام نہیں تھا، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، پاکستان کی تاریخ میں نواز شریف سے اپیل کا حق بھی لے لیا گیا، ایسا سلوک تو بدترین ملزموں سے بھی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا آج پی ٹی آئی قیادت شور مچاتی ہے، کیا اس وقت انہیں یاد نہیں آیا، اب نواز شریف واپس آ رہا ہے اور چوتھی دفعہ وزیراعظم بنے گا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جانے کے ایجنڈے کا نہیں پتا، نواز شریف ایک دو ملکوں سے ہو کر پاکستان آ رہے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ(ن) خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر برے حالات کو ڈکا لگایا ہے، سمگلنگ رکنے سے ڈالر میں استحکام آیا ہے، سمگلنگ روکنے کی ہم نے بھی کوششیں کیں۔ ان کا مزید کہنا تھا غیرملکیوں کے خلاف ایکشن سے نتائج سامنے آ رہے ہیں، کرنسی سے لیکر تنور افغانیوں کے قبضے میں ہے، غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کےاچھے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے