اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان مختلف یونیورسٹیز کے ممبر سنڈیکیٹ و گورننگ بورڈ مقرر

07 Oct 2023
07 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان کو مختلف یونیورسٹیز کے ممبر آف سنڈیکیٹ اور ممبر بورڈ آف گورنرز مقرر کیا گیا ہے۔

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کو پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی ، جسٹس شجاعت علی خان اسلامیہ یونیورسٹی بہالپور ، جسٹس علی باقر نجفی یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور ، جسٹس مس عالیہ نیلم لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی ، جسٹس عابد عزیز شیخ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور ، جسٹس صداقت علی خان پیر محل علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی ، جسٹس شمس محمود مرزا گورنمنٹ کالج لاہور میں ممبر سنڈیکیٹ اور ممبر سلیکشن بورڈ مقرر کیے گئے ہیں۔

جسٹس شاہد جمیل خان یونیورسٹی آف لاء کالج لاہور کے ممبر آف گریجویٹ سٹڈیز کمیٹی ، جسٹس فیصل زمان یونیورسٹی آف لاء کالج لاہور، جسٹس مسعود عابد نقوی ڈیپارٹمنٹ آف لاء گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، جسٹس چوہدری اقبال ڈیپارٹمنٹ آف لاء گورنمنٹ کالج کے ممبر آف گریجویٹ سٹڈیز کمیٹی مقرر کیے گئے ہیں۔

  جسٹس شاہد کریم لمز کے ممبر بورڈ آف ٹرسٹی ، جسٹس مرزا وقاص رؤف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے ممبر آف سنڈیکیٹ ، جسٹس شہرام سرور چوہدری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ممبر آف سنڈیکیٹ ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نیشنل کالج آف آرٹس کے ممبر سنڈیکیٹ مقرر ہوئے ہیں۔

 جسٹس سرفراز ڈوگر نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے ممبر سنڈیکیٹ ،جسٹس طارق سلیم شیخ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ممبر سنڈیکیٹ اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے ممبر بورڈ آف گورنرز مقرر ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے