اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ: بنگلہ دیش کیخلاف افغانستان کی پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر

07 Oct 2023
07 Oct 2023

(لاہور نیوز) بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں افغانستان کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں آج افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دھرم شالا سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ افغان ٹیم کو شروع میں ہی نقصان اٹھانا پڑ گیا۔

افغانستان کے اوپنر ابراہیم زدران 22 رنز بناکر بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا شکار بنے۔

میچ میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کر رہے ہیں۔

قبل ازیں شکیب الحسن نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گراؤنڈ میں ابتدائی طور پر فاسٹ باؤلرز کو کچھ مدد مل سکتی ہے، ہمارے پاس اچھی کارکردگی دکھانے والی ٹیم ہے، اچھی شروعات کرنا ضروری ہے۔

بنگلہ دیش سکواڈ

شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسین شانتو (نائب کپتان)، مہدی حسن میراز، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، توحید ہردوئی، محمود اللہ، تسکین احمد، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمٰن۔

افغان ٹیم

حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمن، نوین الحق، فضل الحق فاروقی

دوسری جانب ایونٹ کا چوتھا میچ آج دوپہر ڈیڑھ بجے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دہلی کے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوا تھا جس میں کیویز نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ حیدرآباد میں کھیلے جانیوالے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈ کو 81 رنز سے شکست دی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے