اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹس میں ملنے والے پیسوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

07 Oct 2023
07 Oct 2023

(لاہور نیوز ) قومی کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹس کےماہانہ کتنے پیسے ملیں گے؟ سنٹرل کنٹریکٹس کی چار کٹیگریز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 25 کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے، یہ کنٹریکٹ یکم جولائی 2023 سے شروع ہوگا، جس میں آئی سی سی کی آمدنی کا حصہ بھی شامل ہے۔

پی سی بی کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، اے کیٹیگری میں کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں۔

بی کیٹیگری میں فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ اور شاداب خان ، سی کیٹیگری میں عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔

فہیم اشرف، حسن علی، افتخار احمد، احسان اللہ، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہ نواز دھانی، شان مسعود، اسامہ میر اور زمان خان ڈی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اے کیٹگری کے تین کرکٹرز کو تقریبا 60 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے ، بی کیٹیگری کے کرکٹرز کو 41 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے۔

سنٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 17 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ جبکہ سنٹرل کنٹریکٹ کی ڈی کیٹیگری میں شامل پلیئرز کو 11 لاکھ 30 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے ۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی ماہانہ آمدنی میں پی سی بی کو آئی سی سی سے ملنے والے ریوینیو کا 3 فیصد حصہ بھی شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے