اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم پریس کانفرنس میں انگلش کپتان کیلئے ترجمان بن گئے

06 Oct 2023
06 Oct 2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کے لیے ترجمان بن گئے، روہت شرما کی طرف سے ہندی میں دیا گیا جواب انگریزی میں ترجمہ کرکے سمجھا دیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل تمام کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں کی ایک کانفرنس ہوئی جس میں صحافیوں نے سوالات پوچھے۔

اسی دوران ایک صحافی کے سوال پر بھارتی کپتان روہت شرما نے گالی دے دی۔ صحافی نے پوچھا کہ پچھلے ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کو جس طرح کامیاب قرار دیا گیا کہ میچ پہلے ٹائی ہوا پھر سپراوور ہوا اور پھر ٹائی ہوگیا، تو اس پر دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قراردیا جاسکتا تھا، آپ اس پر کیا کہیں گے؟

صحافی کے سوال پر بھارتی کپتان روہت شرما غصے میں آ گئے، سوال پوچھنے والے کو گالی دے دی اور بولے کیا سوال ہے یار، میں کیا جواب دوں اس کا؟

روہت شرما کے انداز پر وہاں موجود لوگ اور پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی ہنس پڑے۔

اس موقع پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر جو بابراعظم کے ساتھ بیٹھے تھے، انہوں نے سوالیہ انداز میں بابر کو دیکھا اور روہت کی بات کا مطلب دریافت کیا جس پر بابراعظم نے ترجمہ کرکے روہت کی کہی گئی بات جوز بٹلر کو بتائی۔

پریس کانفرنس میں بیشتر سوالات بابراعظم اور روہت شرما سے کیے گئے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے