اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہم اپنے طریقے سے کھیل کر ورلڈکپ جیتیں گے: مکی آرتھر

06 Oct 2023
06 Oct 2023

(ویب ڈیسک) ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھر نے کہا ہےکہ ہمارا بولنگ اٹیک دنیا میں بہترین ہے، اگر ہم رنز بنائیں تو ہمارے بولرز اس کا دفاع کرسکتے ہیں، ہمارا کھیلنے کا اپنا طریقہ ہے جسے پاکستان وے کہتے ہیں۔

راجیو گاندھی سٹیڈیم حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھرکا کہنا تھا کہ ہم ان نوجوان لڑکوں سے 2019 میں کافی قریب پہنچ گئے تھے، اب پاکستانی کھلاڑی کافی تجربہ کار ہوچکے ہیں، چار سال میں انہوں نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، ان 4 سالوں میں ہمارا ون ڈے میں جیتنےکا بہترین ریکارڈ ہے۔

مکی آرتھرکا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ کے لیے فائنل الیون تیار ہے، وکٹ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے، ہمیں وارم اپ میں بھی بہت اچھی وکٹیں ملی ہیں، ہمارے کھلاڑی بھی آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ برانڈ فالوکرسکتے ہیں لیکن ہم اپنے طریقے سےکھیلتے ہیں جسے پاکستان وے کہتے ہیں، ہم اسی طریقے سے ورلڈکپ بھی جیتیں گے۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ فارم آتی جاتی ہے لیکن لڑکوں کی کوالٹی پر کوئی شک نہیں، امید ہے کل سے یہ لڑکے پھر فارم میں آجائیں گے، شاداب کی فارم سے متعلق فکر نہیں وہ بھی جلد فارم میں آئیں گے، شاداب بہترین آل راؤنڈر ہے، ہماری بیٹنگ صرف بابر اور رضوان کے گرد نہیں گھومتی، ہمارے پاس امام سمیت بہت سے باصلاحیت بلے باز ہیں، سعود شکیل اور فخر زمان بھی کوالٹی بلے باز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستان ٹیم کا جواستقبال ہوا اس سےکھلاڑی بہت خوش ہیں، پاک بھارت سیاسی معاملات پر گفتگو نہیں کرسکتا، آپ نے دیکھا کہ بھارتی شائقین  پاکستانی ٹیم کا کس طرح سے استقبال کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے