اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور بورڈ کے امتحانی سنٹر کی عمارت کرایہ پر دینے کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

05 Oct 2023
05 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور بورڈ کے امتحانی سنٹر کی عمارت غیرتعلیمی مقاصد کیلئے کرایہ پر دینے کیخلاف کیس پر سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ 3 برس کا ریکارڈ طلب کرنے کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔

درخواست گزاروں کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور بتایا کہ اس کیس میں  پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ امتحانی سنٹر خسارے میں جا رہا ہے اور اس کی وجہ سے لارنس روڈ کے اردگرد ٹریفک جام رہتا ہے۔

جسٹس انوار حسین نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کا عدالت میں سارا کیس ہی یہ رہا ہے کہ امتحانی سنٹر کی وجہ سے ٹریفک مسائل ہیں۔

میاں داؤد نے مزید موقف اختیار کیا کہ گزشتہ 10 برسوں میں ایک مرتبہ بھی لاہور بورڈ خسارے میں نہیں گیا، حکومت امتحانی سنٹر لارنس روڈ پر غیرقانونی قبضہ کرنے کیلئے غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔ عدالت لاہور بورڈ کی انتظامیہ کو گزشتہ 3 برس کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے