اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ، احمد آباد میں میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ ہے: بھارتی میڈیا

05 Oct 2023
05 Oct 2023

(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے سلسلے میں بھارتی شہر احمد آباد میں ہونے والے میچز کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے جبکہ پاک بھارت میچ بھی احمد آباد میں ہی کھیلا جانا ہے۔

کرکٹ کا عالمی میلہ آج سے بھارت میں شروع ہونے جا رہا ہے، دُنیا کی 10 بہترین ٹیمیں ورلڈ ٹرافی حاصل کرنے کے لیے بھارت کے 10  شہروں میں مقابلہ کریں گی۔

ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنرز اپ نیوزی لینڈ کے درمیان آج احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ شروع ہونے سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈکپ کے احمد آباد میں ہونے والے میچز کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ احمد آباد میں ہونے والے میچز میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بعد احمد آباد سٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی بڑھا دی گئی  ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد سٹیڈیم اور اطراف میں 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ میچز کے دوران سٹیڈیم جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد سٹیڈیم میں میچ کے دوران موبائل فون کے علاوہ کوئی چیز اندر لےجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ احمد آباد میں پاک بھارت میچ سمیت کل 5 میچز شیڈول ہیں، آئی سی سی ورلڈکپ کا فائنل میچ بھی احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے