اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ سے یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے

05 Oct 2023
05 Oct 2023

لاہور: (سہیل قیصر) آج پانچ اکتوبر ہے، وہ دن جسے پوری دنیا میں ٹیچرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، اُنہیں سلام پیش کیا جاتا ہے جو قوم کے نونہالوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرتے ہیں ۔

جب کوئی اُستاد محترم کسی  طالب علم  کو الف سے اللہ اور ب سے بسم اللہ لکھنا سکھاتے ہیں تو  اُن کے شاگرد کی تعلیم کا باقاعدہ آغاز ہوجاتا ہے، پھر تعلیم کا سلسلہ مسلسل آگے بڑھتا رہتا ہے۔

 مختلف اساتذہ بچے کی شخصیت کو  نکھارنے اور سنوارنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرتے  ہیں،گویا وہ ایک نابلد بچے کو انسان بنا دیتے ہیں اور پھر ہم اِنہیں کی بدولت تعلیم یافتہ کہلانے   لگتے ہیں۔

"استادِ محترم کو میرا سلام کہنا  کہ  کتنی  محبتوں سے پہلا سبق پڑھایا

 میں   کچھ نہ جانتا تھا، سب کچھ مجھے سکھایا "

مختصراً بس یوں جان لیجئے یہ اساتذہ کرام ہی ہیں جن کی بدولت تعلیم  و تربیت کے  مینار روشن ہیں  تو پھر جب اِن میناروں کی روشنی میں  چل کر کوئی کسی بڑے عہدے پر پہنچ جائے تو بھلا کیوں کر اپنے اساتذہ کو  فراموش کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیچرز ڈے پر بچے اپنے اساتذہ کو تحائف اور تہنیتی کارڈ پیش کرتے اور پیغامات بھیجتے ہیں، اس روایت نے استاد اور شاگرد کے خوبصورت رشتے میں نئے احساسات اجا گر کیے ہیں۔

1994 سے منائے جانے والے آج کے دن تمام اساتذہ کو لاہور نیوز  کا  بھی سلام۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے