اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت: ورلڈ کپ 2023ء کا آج سے آغاز، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے

05 Oct 2023
05 Oct 2023

(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز آج سے بھارت میں ہو گا، ون ڈے کرکٹ پر حکمرانی کیلئے دس ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

گزشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیمیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے شہر احمد آباد کے میدان میں اتریں گی، دونوں ٹیموں کے ون ڈے کے باہمی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 95 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں، 45 میچز میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی جبکہ 44 میں بلیک کیپس نے میدان مارا، چار میچز بغیر نتیجہ اور دو میچ برابر رہے، ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دس بار آمنے سامنے آئیں اور دونوں نے پانچ، پانچ میچز جیتے ہیں۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انگلش ٹیم کے اوپننگ بلے باز جونی بیرسٹو کیوی باؤلرز کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، ان کے علاوہ مڈل آرڈر میں انگلینڈ کا انحصار جو روٹ اور آل راؤنڈر بین سٹوکس پر ہو گا، کپتان جوز بٹلر بھی بلیک کیپس کے باؤلرز کیلئے قہر بن سکتے ہیں۔

فاسٹ باؤلنگ میں کرس ووکس، مارک ووڈ انگلینڈ کے اہم اہتھیار ہوں گے، معین علی اور عادل رشید سپن کا جادو دکھائیں گے، انگلینڈ کے سٹار آل راؤنڈر بین سٹوکس کا انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہونے کا امکان ہے، دوسری جانب نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے، کین ولیمسن اور ڈیرل مچل کیوی ٹیم کی بیٹنگ میں اہم ثابت ہوں گے، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ انگلش بلے بازوں کی وکٹیں اڑائیں گے۔

دوسری جانب میگا ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، ٹیم کی ٹریننگ تین گھنٹے جاری رہے گی، شاہین ورلڈ کپ میں کل نیدر لینڈز کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے