پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے کیلئے ایس پی ایل کو این او سی دیا:شعیب ملک
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے کیلئے سندھ پریمئر لیگ کو این او سی دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اگر 700 رنز کھا چکی ہے تو دیگر ٹیموں کوبھی اتنے رنز پڑے ہوئے ہیں، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین آفریدی اچھے باولرز تھے۔
بدقسمتی سے اب نسیم شاہ سکواڈ میں نہیں ہیں مینجمنٹ کو دیگر باولرز کو بھی موقع دینا چاہئے تھا تاکہ وہ بھی ایڈجسٹ ہوپاتے، ہم سب کی امیدیں پاکستان ٹیم سے جڑی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک میگا ایونٹ میں پاکستان کی کپتانی کررہے ہیں، بابر اعظم کو ہمت دینے کی ضرورت ہے، پوری قوم یہی دعا کررہی ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اچھی کارکردگی دکھائے۔
شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ سعود شکیل مین بلے باز کے طور پر بہترین آپشن ہیں ،سعود شکیل کو وارم اپ میچ میں صحیح موقع دیا گیا، ہر کھلاڑی لاعلم ہوتا ہے کہ سٹیڈیم میں کتنے شائقین موجود ہیں، پریشر کھلاڑیوں پر ہوتا ہے لیکن ہمیں نارمل رہنا چاہیے۔