اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

جانوروں کے عالمی دن پر چڑیا گھر میں تقریب، طلبا و طالبات کی شرکت

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(لاہور نیوز) دنیا بھر کی طرح لاہور چڑیا گھر میں بھی جانوروں کا عالمی دن منایا گیا۔ چڑیا گھر میں بچوں کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ طلبا و طالبات نے تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ورلڈ اینیمل ڈے کی مناسبت سے بچوں نے جانوروں سے مشابہت رکھنے والے لباس زیب تن کئے۔ بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز پکڑ کر  ’’ سیف انوائرمنٹ سیف اینیمل ‘‘ کے نعرے لگائے۔ جانوروں کے تحفظ کے لیے آگاہی واک میں بھی حصہ لیا۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر عظیم ظفر کا کہنا تھا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو جانوروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتی ہیں۔

چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے طلبا و طالبات کو جانوروں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ ننھے بچوں کا کہنا تھا چڑیا گھر میں جانوروں کا دن منا کر خوشی ہو رہی ہے۔ ہم نے جانوروں کو مختلف اشیاء بھی کھلائی ہیں۔

جانوروں کا عالمی دن منانے کا مقصد بچوں میں یہ شعور پیدا کرنا تھا کہ جانوروں کی بقا انسانوں کی بقا سے مشروط ہے۔ جانوروں کی دیکھ بھال کر کے ہم اپنے ماحول کو بچا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے