04 Oct 2023
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کندھے کی سرجری کے بعد غنودگی میں مرحومہ والدہ کویاد کرکے رو پڑے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ سرجری کے بعد غنودی کی حالت میں کہ رہے ہیں کہ امی کی بہت یاد آرہی ہے، میری والدہ دنیا کی بہترین ماں ہیں ،ساتھ ہی وہ پوچھتے رہے کہ میری والدہ مجھ پرفخرکرتی ہوں گی؟
ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کر دی گئی ہے، سرجری کے بعد نسیم شاہ 4 سے 6 ہفتے آرام کریں گے اور ری ہیب مکمل کرنے کے بعد باولنگ شروع کر سکیں گے۔
نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، ماہر ڈاکٹرز نے نسیم شاہ کی سرجری تجویز کی تھی۔