اپ ڈیٹس
  • 309.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 577.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

'میرا شہزادہ سلیم' ماہرہ نے شادی کے خوبصورت لمحات شیئر کردیئے

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(ویب ڈیسک) حال ہی میں دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے خوبصورت لمحات مداحوں کیساتھ شیئر کردیئے۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان سفید عروسی لباس اور سادہ جیولری پہن کر اپنی شادی کی تقریب میں داخل ہو رہی ہیں جہاں ان کا بیٹا بھی ان کے ہمراہ ہے، اداکارہ سٹیج کی جانب بڑھتے ہوئے اپنے شوہر سلیم کریم کا ہاتھ تھامتی ہیں اور دونوں رقص بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے اپنی شادی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’میرا شہزادہ، سلیم‘۔

اس کے علاوہ ماہرہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک اور دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا "بسم اللہ، شكر الحمد اللہ"۔

دوسری جانب تصاویر، ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں اور ساتھی اداکاروں سمیت بھارتی اداکاروں نے بھی ماہرہ خان کو شادی کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے