اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

باپ کے ہاتھوں بچوں کونہرمیں پھینکے کا معاملہ، دوبچیوں کی لاشیں مل گئیں

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کاہنہ کے نواحی گاؤں پنجو میں سفاک باپ کے ہاتھوں نہر میں پھینکے جانیوالے چار بچوں میں سے دو بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں ۔

 یکم اکتوبر کو لاپتہ ہونے والے چار بچوں کے قتل کاگزشتہ روز ڈراپ سین ہوگیا جس میں معلوم ہوا کہ سگے باپ نے بچوں کی جان لینے کے بعد خود اغواء کا ڈرامہ رچایا اور مقدمہ کا مدعی بن کر واویلا کرتا رہا۔

بعدازاں ملزم عظیم نے پولیس کو بتایا کہ 12 سالہ صابر ، 9 سالہ سمعیہ ، پانچ سالہ نبیہہ اور دو سالہ عائشہ کو قصور کی للیانی نہر میں پھینک چکا ہے ۔

ملزم کی نشاندہی پر پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے بچوں کی لاشیں نکالنے کے لیے نہر میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد آج دو بچیوں 9 سالہ سمعیہ اور 2 سالہ عائشہ کی لاشیں للیانی نہر کی گدوپلی سے مل گئیں ۔

پولیس کی جانب سے مزید دو بچوں کی لاشیں نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے ، 12 سالہ صابر اور 5 سالہ نبیہہ کی لاشیں نکالنا باقی ہے ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ لاشوں کی برآمدگی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل مکمل ہونے تک ملزم سے تفتیش جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے