اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: علیمہ، عظمیٰ خان، اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(لاہور نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ واقعات پر درج مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پرفریقین کے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 16 اکتوبر تک توسیع کردی۔

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان روسٹرم پر آگئیں۔ انہوں نے عدالت سے کہا کہ ہمیں انصاف دیا جائے، ہم روز پیشی پر آتی ہیں ، اگر جیل بھیجنے سے انصاف ہوتا ہے تو بھیج دیں ۔

 چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن کو ان کے وکیل برہان معظم نے مزید گفتگو کرنے سے روک دیا۔ جس پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم کیا مانگ رہے ہیں انصاف ہی مانگ رہے ہیں۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس پر سماعت شروع ہوئی تو پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ،عظمٰی خان اور اسد عمر کی گرفتاری مانگ لی۔

اسد عمر اورچیئرمین پی ٹی آئی کی 2بہنیں عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پرعدالت میں پیش ہوئیں۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ تینوں ملزمان تفتیش میں قصوروار پائے گئے ہیں۔ جے آئی ٹی نے تینوں ملزمان کو گناہگار لکھا ہے، پولیس کو تفتیش کے لیے تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے، علمیہ خان کی موقع پر موجودگی پائی گئی۔

 وکیل برہان معظم نے کہا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان مقدمے میں نامزد نہیں ہیں، ہمیں وہ بیان دکھائے جائیں جن کی روشنی میں ہمیں قصوروار قرار دیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ ہم ان کو 161 کے تمام بیان دکھا دیتے ہیں۔ جس پر عدالت نے کارروائی کچھ دیر تک ملتوی کردی ۔

دوبارہ سماعت پر عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا اور عبوری ضمانتوں میں 16 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے