اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ سے لاپتہ 4 بچوں کا قاتل سگا باپ نکلا

03 Oct 2023
03 Oct 2023

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے چار بچوں کا قاتل سگا باپ نکلا،سفاک ملزم نے ایک بیٹے اور تین بیٹیوں کو ناشتے کے بہانے قصور لے جا کر نہر میں پھینک دیا، بچوں کی جان لینے کے بعد خود اغواء کا ڈرامہ رچایا اور مقدمہ کا مدعی بن کر واویلا کرتا رہا -

افسوسناک واقعہ کاہنہ میں پیش آیا - یکم اکتوبر کو لاپتہ ہونے والے چار بچوں کے قتل کا اعتراف سگے باپ عظیم نے کرلیا۔

مقدمہ کے مدعی بنے بیٹھے ملزم نے پولیس کو بتایا کہ 12 سالہ صابر ، 9 سالہ سمعیہ ، پانچ سالہ نبیہہ اور دو سالہ عائشہ کو قصور کی للیانی نہر میں پھینک چکا ہے۔

ملزم ایک بیٹے اور پانچ بیٹیوں کا باپ ہے ، سب سے چھوٹی بیٹی کی پیدائش ایک ہفتہ قبل ہوئی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم عظیم اپنے بچوں سے غیر اخلاقی حرکات میں بھی ملوث تھا۔

ملزم عظیم کی نشاندہی کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے بچوں کی لاشیں نکالنے کے لیے نہر میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے - پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی برآمدگی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل مکمل ہونے تک ملزم سے تفتیش جاری رہے گی -

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے