جرم وانصاف
یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
03 Oct 2023
03 Oct 2023
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف دائر اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں گرفتار سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف دائر پراسیکیوشن کی اپیلوں پر سماعت کرنا تھی۔
بنچ کے رکن کے رخصت پر ہونے کے باعث اپیلوں پر سماعت نہ ہوئی، دو رکنی بنچ کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔
یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے 9 مئی واقعات میں گرفتار ملزمان کےمزید جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔