03 Oct 2023
(لاہور نیوز) عدالت نے ن لیگ کی میاں نواز شریف کے حق میں ریلی کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کے اخراج کی رپورٹ مسترد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں ریلی کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی،جج ارشد جاوید نے بطور ڈیوٹی جج کیس پر سماعت کی، لیگی رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے پولیس کی اخراج مقدمہ کی رپورٹ کو مسترد کر دیا، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس نے 2018 کے مقدمہ میں ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر اخراج مقدمہ کی رپورٹ بنائی۔
یاد رہے ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔