اپ ڈیٹس
  • 309.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 577.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ صنم جنگ نے اپنی طلاق کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا

03 Oct 2023
03 Oct 2023

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ صنم جنگ نے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی شوہر سے علیحدگی کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اپنی طلاق سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ  میری خوشحال اور شادی شدہ زندگی پر مداحوں کے کمنٹس کو بنیاد بنا کر طلاق کی افواہیں پھیلائی گئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا طلاق کی افواہوں اور خبروں کے فضول تبصروں پر وضاحت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا مگر ایسی افواہوں سے میرے شوہر اور دیگر اہل خانہ پریشان ہو رہے تھے، اس لیے مجھے وضاحت کرنی پڑ رہی ہے۔

صنم نے مداحوں کے کمنٹس اور خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری اور شوہر کی علیحدگی سے متعلق خبروں میں کوئی سچائی نہیں اور ایسی خبروں سے میرے اہل خانہ کافی پریشان ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  میرے شوہر اور دیگر اہل خانہ کو کئی رشتے داروں کے فون آچکے ہیں اور میری خوشیوں بھری زندگی افواہوں سے متاثر ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے