02 Oct 2023
(لاہور نیوز) دنیا کے سب سے بلند ترین نیچرل سٹیڈیم نگر میں کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو گا۔
پسن نگر میں گزشتہ کئی سالوں کی طرح رواں برس بھی کرکٹ شائقین کے لئے نگر انتظامیہ نے چیف سیکرٹری محی الدین وانی کی ہدایت پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے جس میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کی کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
دنیا کے بلند ترین کرکٹ سٹیڈیم پسن نگر کی خوبصورتی سے دنیا بھر کے سیاح لطف اندوز ہوتے ہیں اور قدرت کے حسین مناظر کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کا رش لگا رہتا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر بین الاضلاعی ہم آہنگی میں یہ ٹورنامنٹ اہم سنگ میل ثابت ہوگا جو حکومت و انتظامیہ کی اچھی کوشش ہے، اس حوالے سے کرکٹ ایسوسی ایشن نگر کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔