02 Oct 2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ذکا اشرف کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا، جس میں پلیئر ویلفیئر سکیم کے بجٹ میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان نے سابق کرکٹرز کی کھیل کیلئے خدمات کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہوئے پلیئر ویلفیئر سکیم کے بجٹ میں 10 فیصد اضافے کی متفقہ طور پر منظوری دی، اجلاس میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو اپ گریڈ کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موسم گرما میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوتی لہٰذا ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم کو ایک ایسے سینٹر کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے جہاں مستقبل میں انٹرنیشنل میچز کرائے جا سکتے ہیں۔