اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں بڑے فیصلے کریں گے : ذکا اشرف

02 Oct 2023
02 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا ہےکہ ورلڈکپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کریں گے، بغیر پرفارمنس سینٹرل کنٹریکٹ 3 سال تک نہیں چلے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا میں بھارت کیسے جاسکتا ہوں ؟ ہمارے شائقین کرکٹ اور صحافی بھارتی ویزے کا انتظار کر رہے ہیں۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارتی سرزمین پر بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس کا ریویو کیا، ٹیم میں تبدیلی نہیں کی کیونکہ کپتان بابر اعظم نہیں چاہتے تھے۔

ذکا اشرف نے ورلڈکپ کے حوالے سے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ٹیم اچھی پرفارمنس دے، بس اتنا چاہتا ہوں اسی بات کو مد نظر رکھ کرکپتان بابر اعظم کی ہر بات مانی، انہیں مکمل اعتماد دیا، اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور یہی وقت کا تقاضا تھا۔

ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ملک میں ہو گی یا باہر صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گے، کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کے ساتھ 2 لیگز کی اجازت ہو گی، کھلاڑیوں کو این او سی دینے کا فیصلہ انضمام الحق نہیں چیئرمین کرے گا، بنا پرفارمنس انضمام الحق کا بیٹا قائداعظم ٹرافی کے سکواڈ میں کیسے آیا یہ چیف سلیکٹر سے پوچھوں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے