اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 588 افراد پکڑے گئے

02 Oct 2023
02 Oct 2023

(لاہور نیوز) لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔ پچیسویں روز کے آپریشن کے دوران 588 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق تمام بجلی چوروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں دے دی گئیں جن میں سے 258 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل 17، زرعی 1 اور 570 ڈومیسٹک  تھے، کنکشنز منقطع کرکے ان کو آٹھ لاکھ ستتر ہزار تین سو چھیانوے یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں، یونٹس کی مالیت 6 کروڑ سڑسٹھ لاکھ چون ہزار نو سو آٹھ روپے ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے گجر پورہ کے علاقے میں صارف کو 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، بستی سیدن شاہ میں کنکشن کو 5 لاکھ  روپے کا جرمانہ کیا گیا، بحریہ ٹاون میں صارف کو 357408 روپے کا جرمانہ کیا گیا، سندر قصور میں کنکشن کو 325872 روپے کا جرمانہ کیا گیا، پچیس روز کے دوران کل 11578 افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا اب تک کل 10505 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اور کل 3484 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، بجلی چوروں کو اب تک دو کروڑ بیالیس لاکھ پچاس ہزار سات سو پچیس یونٹس چارج کئے گئے ہیں، جن کی رقم ایک ارب نو کروڑ چونسٹھ لاکھ تیرہ ہزار ایک سو دو روپے ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے