اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر پولیس افسران نے معافی مانگ لی

02 Oct 2023
02 Oct 2023

(لاہور نیوز) مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے معافی مانگ لی۔

لاہور ہائیکورٹ میں چودھری پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

دونوں افسران نے جواب میں کہا کہ پرویز الہٰی کی گرفتاری اسلام آباد پولیس کی جانب سے کی گئی اور اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے، پرویز الٰہی کے معاملے میں کسی قسم کی کوئی بدنیتی شامل نہیں۔

واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نےلاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے