(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر سٹار ماہرہ خان اور معروف کاروباری شخصیت سلیم کریم خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
ماہرہ خان گزشتہ کئی سالوں سے سلیم کریم نامی شخص کے ساتھ اپنے رشتے کو خفیہ رکھنے کے بعد آخر کار شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان کے دوسرے شوہر سلیم کریم کا تعلق کراچی سے ہے، سلیم کریم خان ایک کاروباری شخصیت ہیں جو کراچی کی نیٹ ورک کیریئر بلنگ کمپنی "سم پیسہ" کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماہرہ خان کے نئے سفر کا آغاز، قریبی دوست سے شادی کرلی
سلیم خان نا صرف کراچی میں قائم سٹارٹ اپ سم پیسہ کے سی ای او ہیں بلکہ وہ ایک پیشہ ور ڈی جے بھی رہے ہیں۔
سلیم کریم کا تعلق شہرِ قائد سے ہے، اپنی پیشہ ورانہ تعلیم مکمل کرنے کے لیے بیرون ملک جانے سے قبل انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم یہیں سے حاصل کی، بعدازاں انہوں نے سال 2004 میں یونیورسٹی آف ویسٹرن اونٹاریو سے اکنامکس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔