اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف نے ملکی مسائل کے حل کا ایجنڈا تیار کر لیا، مریم نواز

01 Oct 2023
01 Oct 2023

(لاہور نیوز) چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کر لیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا گلگت بلتستان میں بڑا ورکرز کنونشن منعقد  ہوا جس سےسینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

 کنونشن سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ کنونشن گلگت بلتستان کے عوام کا نواز شریف کے حق میں ریفرنڈم ہے، گلگت بلتستان کے عوام کی محبت کا جواب نواز شریف ترقی کی صورت میں دیں گے، گلگت بلتستان اور یہاں کے بہادر اور وفا شعار عوام ہمارا فخر ہیں۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ پاکستان کو ترقی دی، مہنگائی سے جان چھڑائی، مسلم لیگ ن ہمیشہ عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لائی، نواز شریف گلگت بلتستان سمیت تمام پاکستان کو امن دیں گے، دہشت گردی سے نجات دلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف معیشت بحال، دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن نے سابقہ حکومت میں لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی تھی، پھر قوم کو ان عذابوں سے نجات دیں گے، نواز شریف وعدوں کی تکمیل کا نام ہے، عوام ہمیں ووٹ دیتے ہیں تو نواز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت ہمیشہ ڈلیور کرتی ہے۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف باتیں نہیں کرتا، کام کرتا ہے، ترقی کے ہر منصوبے پر نواز شریف کا نام لکھا ہے، نواز شریف قوم کو متحد کرے گا، ہم ملک کی ترقی کا ایجنڈا دیں گے، نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا روڈ میپ تیار کر لیا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ2013 سے 2018 کے درمیان ترقی کی شرح 6.1 فیصد اور مہنگائی 3.8 فیصد کی کم ترین سطح پر تھی، نواز شریف کو ناحق سزا نہ ملتی تو عوام کو آج مہنگائی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار، ہنر اور کاروبار کے مواقع دیں گے، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظائف دیں گے، 21 اکتوبر کو قائد مسلم لیگ ن کا تاریخی استقبال کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے