01 Oct 2023
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل کر دی، میڈیکل کالجز میں حافظ قرآن طلبہ کو اب اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال حافظ قرآن طلبہ کو اضافی نمبر پی ایم ڈی سی کے کہنے پر نہیں دے رہے، پی ایم ڈی سی نے اس بارے فیصلہ سپریم کورٹ کے 6 رکنی بنچ کے فیصلے کی روشنی میں کیا ہے، حافظ قرآن طلبہ بارے نئی پالیسی پر عمل درآمد رواں سال داخلوں پر ہو گا۔
خیال رہے قبل ازیں حافظ قرآن طلبہ کو اضافی 20 نمبر دیے جاتے تھے، حفظِ قرآن کے اضافی 20 نمبر ایف ایس سی کے نمبروں میں شامل ہوتے تھے۔