اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت نے پٹرول کی قیمت کم کر کے گیس کے ریٹ بڑھا دیئے: سراج الحق

01 Oct 2023
01 Oct 2023

(لاہور نیوز) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حالات کی خرابی کا سب اعتراف کر رہے ہیں ذمہ داری کوئی قبول نہیں کر رہا۔

ایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ خبر دیکھی کہ وفاقی حکومت نے پٹرول فی لٹر 8 روپے سستا کر دیا، ساتھ ہی دوسری خبر پڑھی کہ گیس کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹیں غائب، خوف و بے یقینی ہے، چاروں طرف تباہی و بربادی ہے، صدر، وزیراعظم سے پولیس تک سب حالات  کی خرابی کا اعتراف کر رہے ہیں، ذمہ داری کوئی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ روٹی 25 روپے اور بجلی کا یونٹ 52 روپے کا ہے ، پاکستان میں جیسے ہی کوئی وزیر بنتا ہے اس کی جائیدادوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ افغان کرنسی پاکستان سے 3 گنا زیادہ مضبوط ہے، بنگلادیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، انڈیا سب ترقی یافتہ ہیں، کیا ہماری معیشت ٹھیک اور امن وامان صورتحال بہتر ہو رہی ہے؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے