اپ ڈیٹس
  • 309.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 577.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

محب مرزا نے صنم سعید سے محبت کی داستان سنا دی

01 Oct 2023
01 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا نے صنم سعید سے ہونے والی اپنی محبت کے بارے میں بتا دیا ہے۔

اداکارہ آمنہ شیخ سے طلاق کے بعد محب مرزا نے اپنی ساتھی اداکارہ صنم سعید کے ساتھ  دوسری شادی کی، ان کی شادی کو کچھ عرصے کے لیے خفیہ رکھا گیا تھا تاہم انہوں نے رواں سال باضابطہ طور پر اپنی شادی کی تصدیق کر دی تھی۔

حال ہی میں محب مرزا نے اپنی اہلیہ صنم سعید کے ساتھ محبت میں گرفتار ہونے کے بارے میں اپنے جذبات کو کھل کر بیان کیا۔

محب مرزا کے ٹی وی شو میں ندا یاسر اور شائستہ لودھی نے بطورِ مہمان شرکت کی جس میں ندا یاسر نے اداکار سے سوال کیا کہ ‘اُنہیں صنم سعید سے محبت کب ہوئی؟

اس سوال کے جواب میں محب مرزا نے کہا کہ ‘جب، میں اور صنم سعید اپنے ڈرامہ سیریل ‘دین’ کی شوٹنگ کررہے تھے تو اسی دوران میرے دل میں صنم کے لیے محبت بھرے جذبات پیدا ہوئے’۔

محب مرزا نے مزید کہا کہ ‘ایک اونچے قد والی لڑکی میرے سامنے تھی اور مجھے اُن سے محبت ہوگئی تھی’۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں محب مرزا اور صنم سعید نے اپنی شادی کی خبر کی تصدیق نجی ٹی وی چینل میں فہد مصطفیٰ کے شو میں کی تھی۔

فہد مصطفیٰ نے جوڑے سے کہا تھا کہ اگر انہیں شادی کی مبارکباد دی جائے تو انہیں اعتراض تو نہیں ہوگا جس پر محب مرزا نے سر ہلا کر اجازت دے دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے