اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

2 ماہ بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

30 Sep 2023
30 Sep 2023

(لاہور نیوز) ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کے باعث 2 ماہ بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں تاہم ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ، نگران وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ یکم اگست سے 15 ستمبر کے درمیان پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 78.38 روپے اور 75.73 روپے فی لٹر اضافہ ہو چکا ہے جبکہ نگران حکومت کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا یہ پہلا موقع ہو گا۔

پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر ریٹیل سطح پر 331 سے 333 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 5 روپے سے 19 روپے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل 101 ڈالر فی بیرل سے سستا ہو کر 99 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباً 10.5 روپے کا اضافہ بھی ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے