اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی قیمتوں سے متعلق دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

30 Sep 2023
30 Sep 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں سے متعلق دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ دو اکتوبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ چینی کی درخواستوں پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سپیشل دو رکنی بینچ تشکیل دے رکھا ہے۔ شوگر ملز کا مؤقف ہے کہ حکومت کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار نہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے چینی کی قیمتوں پر حکم امتناعی کو ختم کرنے کی متفرق درخواست دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو درخواستوں پر 30 دنوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

عدالت نے پرویز الٰہی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ جسٹس سلطان تنویر احمد دو اکتوبر کو درخواستوں پر سماعت کرینگے۔

پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کے لیے دائر درخواست کی سماعت  بھی دو اکتوبر کو ہو گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نجی تنظیم کی درخواست پر سماعت کرینگے۔

تنظیم کا مؤقف ہے کہ سانحہ جڑانوالہ میں اقلیتوں کے حقوق متاثر ہوئے، عدالت اس سانحہ کی شفاف جوڈیشل انکوائری کروانے کا حکم دے۔

عدالت نے جوڈیشل انکوائری کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب سے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حتمی جواب دینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ چار اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے