اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف انتشار انگیز تقاریر کیس میں دوبارہ عدالت طلب

30 Sep 2023
30 Sep 2023

(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو انتشار انگیز تقاریر کرنے کے کیس میں دوبارہ عدالت طلب کر لیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کیخلاف انتشار انگیز تقاریر کرنے کے کیس کی سماعت جج عبہر گل خان نے کی۔

عدالت کی جانب سے جاوید لطیف، مریم اورنگزیب سمیت تمام ملزمان کو 11 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

عدالت میں سہیل خان ایم ڈی پی ٹی وی اور راشد بیگ پروڈیوسر پی ٹی وی کی جانب سے وکیل ذیشان غنی پیش ہوئے جبکہ مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی جانب سے وکیل پیش نہ ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے مریم اورنگزیب ، جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالت نے پولیس کی ملزمان کو ڈسچارج کرنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

قبل ازیں عدالت نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کو انتشار انگیز تقاریر کرنے کے کیس میں آج طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا اور ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان پر ریاست مخالف تقریر اور بیانات کا الزام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے