اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

30 Sep 2023
30 Sep 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں اور درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دے دیا گیا۔

تین رکنی فل بنچ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 4 اکتوبر کو سماعت کرے گا، جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال بنچ کا حصہ ہیں۔

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی کارروائی کا کوئی اختیار نہیں، الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے بلکہ ایک ادارہ ہے، توہین عدالت کا اختیار آئین کے تحت صرف عدالت کو حاصل ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری توہین عدالت کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے