اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

محکمہ سکول ایجوکیشن کی سستی سے اساتذہ کی ترقی التوا میں پڑ گئی

29 Sep 2023
29 Sep 2023

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن کی سستی سے اساتذہ کی ترقی التوا میں پڑ گئی۔ 35 ہزار اساتذہ کے سروس رُولز میں اڑھائی سال بعد بھی ترامیم نہ ہو سکیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی وجہ سے 35 ہزار اساتذہ کی ترقی رُک گئی۔ اڑھائی سال بعد بھی سروس رُولز میں ترامیم نہ ہو سکیں۔

2015 میں بھرتی ہونے والے پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں کے اساتذہ کا پروموشنز کے لیے انتظار طویل ہو گیا۔ میٹنگز پر میٹنگز ہوئیں مگر سروس رُولز تبدیل نہ ہوئے۔

ٹیچرز یونین کے صوبائی صدر کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ چھوٹے چھوٹے اعتراض لگا کر معاملہ التوا میں ڈال دیا جاتا ہے، اِن کے جونیئرز کی ترقی ہو گئی مگر یہ 35 ہزار اساتذہ پریشانی کا شکار ہیں، اگر جلد معاملہ حل نہ ہوا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے