اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کی رفتار زور پکڑنے لگی، پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

29 Sep 2023
29 Sep 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کی رفتار زور پکڑنے لگی ۔ پولٹری مصنوعات کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے۔

مہنگائی ٹرین پھر سے فراٹے بھرنے لگی۔ برائلر کے دام پھر بے لگام ہو گئے۔ مرغی کا گوشت 22 روپے مہنگا ، فی کلو قیمت 534 روپے تک جا پہنچی۔ زندہ برائلر کی فی کلو قیمت میں بھی 15 روپے اضافہ، ہول سیل میں زندہ برائلر 343 اور  پرچون میں 356 روپے فی کلو ہے۔ فارمی انڈے ایک روپیہ اضافے سے 295 روپے فی درجن ہو گئے۔ انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 730 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ پرچون میں انڈے 310 روپے درجن تک مل رہے ہیں۔

سبز مصالحہ جات کی قیمتیں بھی  قوت خرید سے باہر ہو گئیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کی فی کلو قیمت 95 روپے مقرر، مارکیٹ میں پیاز 130 روپے فی کلو ہے۔ ٹماٹر 85  روپے کے بجائے 120 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں لہسن ہرنائی 650 ، ادرک 1280 اور سبز مرچ 200 روپے  فی کلو دستیاب ہے۔

مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کے دام سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس وصول کرنا بھی معمول بن چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے