(لاہور نیوز) لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 456 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی۔
مختلف تھانوں میں 239 مقدمات درج ، 42 افراد گرفتار کر لیئے گئے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 3 کمرشل، 20 زرعی اور 433 گھریلو شامل ہیں۔ لیسکو ٹیموں نے تمام کنکشنز منقطع کر دئیے۔
بجلی چوری میں ملوث صارفین سے 4 کروڑ 34 لاکھ 86 ہزار 89 روپے کے ڈی ٹیکشن بل چارج کئے گئے۔ مغل پارک لوئر مال میں صارفین کو 20 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ سگیاں روڈ ساندہ میں صارف پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ فیکٹری ایریا میں 6 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ بھاٹی گیٹ میں 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بائیس روز میں7 ہزار 927 ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں، مجموعی طور پر ایک ہزار 716 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا، بجلی چوروں سے اب تک 91 کروڑ 36 لاکھ 2 ہزار 658 روپے کے ڈی ٹیکشن بل چارج کیے گئے۔