29 Sep 2023
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نبی پاک ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ باہمی اختلافات کو مفاہمت سے حل کیا جائے۔
عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پوری انسانیت پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات اور ان کی زندگی سے سبق سیکھتے ہوئے کامیابی حاصل کر سکتی ہے،اللہ کے نبی ﷺ کی محبت کا سب سے بڑا تقاضا یہ کہ ہم اپنے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو مفاہمت سے حل کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئیں ہم ایسے لوگ بنیں جو نبی ﷺ کے امن، مساوات اور احترام انسانیت کے پیغام کو آگے بڑھائیں، نبی پاک ﷺ کو کسی ایک انسان یا کسی قوم کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے پیغمبرؐ بناکر بھیجا گیا تھا۔