اپ ڈیٹس
  • 309.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 577.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یشما گل بھی یو اے ای کا گولڈن ویزا لے اڑیں

29 Sep 2023
29 Sep 2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ یشما گل بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا ملنے والی معروف شخصیات کی فہرست میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوگئیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں مداحوں کو اطلاع دی کہ انہیں یو اے ای کے گولڈن ویزے سے نواز دیا گیا ہے۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے کہا کہ دبئی کا شکریہ کہ جس نے خود کو مجھے اپنا دوسرا گھر کہلانے کا موقع دیا ہے، انہوں نے اس ویزے کی وصولی میں مدد کرنے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہمایوں سعید، علی ظفر، ثناء جاوید، عمیر جیسوال، شاداب خان، اعظم خان، صبا قمر سمیت پاکستان کی دیگر مقبول شخصیات کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔

گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد متحدہ عرب امارات میں بغیر کسی نیشنل سپانسر کے کاروبار، رہائش اور تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے