اپ ڈیٹس
  • 309.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 577.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان میں سانولی لڑکیوں کو منفی کردار دیئے جاتے ہیں: آمنہ الیاس

29 Sep 2023
29 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ اگرچہ اب شوبز انڈسٹری میں ماضی کے مقابلے بہتری آچکی ہے لیکن اس کے باوجود تاحال سانولی رنگت کی لڑکیوں کو آج بھی منفی کردار دیے جاتے ہیں۔

آمنہ الیاس عام طور پر ڈراموں اور فلموں میں بولڈ اور مضبوط کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ وہ شوبز میں رنگت اور خوبصورتی کے معیارات پر بھی کھل کر بات کرتی آئی ہیں۔

اداکارہ ماضی میں متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ شوبز انڈسٹری میں آج بھی خواتین کے ساتھ رنگت اور خوبصورتی کے معاملے پر تفریق روا رکھی جاتی ہے اور گوری رنگت والی اداکاراؤں کو ترجیح دی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جان بوجھ کر شوبز انڈسٹری سے وقفہ نہیں لیتیں بلکہ حالات اس طرح کے ہوجاتے ہیں کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ انہوں نے وقفہ لے لیا۔

آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ کچھ سال قبل تک ان کی توجہ صرف ماڈلنگ پر تھی، اس لیے وہ ڈراموں میں کم دکھائی دیتی تھیں، پھر جب انہیں ڈراموں کی زیادہ پیش کش ہونے لگی تو انہوں نے ماڈلنگ پر توجہ دینا چھوڑ دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے